چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 12 افراد لقمہ اجل بن گئے

چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 12 افراد لقمہ اجل بن گئے

چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے۔
چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 12 افراد لقمہ اجل بن گئے

Webdesk

|

12 Mar 2024

چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئلے کی کان میں دو مختلف حادثات رونما ہوئے، جس میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق چینی صوبے انہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے، متاثرہ جگہوں پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب بھارت میں ہائی وولٹیج تار بس سے ٹکرا گیا، جس سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے غازی پور میں باراتیوں سے بھری بس کا اوپری حصہ 11 ہزار وولٹ کے تار سے چھو گیا جس کے سبب چھ افراد زندہ جل گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!