چین نے پاکستان اور ایران کو بڑی پیش کش کردی

چین نے پاکستان اور ایران کو بڑی پیش کش کردی

پاکستان اور ایران چین کے دوست اور اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں، وزیر خارجہ
چین نے پاکستان اور ایران کو بڑی پیش کش کردی

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنے اور اسے ختم کرنے کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بیجنگ نے جمعرات کو کہا کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان عسکریت پسندوں کے اہداف کے خلاف فائرنگ کے تبادلے کے بعد ثالثی کے لیے تیار ہے۔

چینی وزار خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ "چین کو پوری امید ہے کہ دونوں ممالک پرسکون اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں فریق چاہیں تو ہم صورتحال کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

ماؤ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اور پاکستان "چین کے دوست اور اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں"۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!