دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں چوتھی بیٹی کی ولادت

Webdesk
|
27 Mar 2025
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ان کی اہلیہ شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم کے ہاں چوتھی بیٹی کی ولادتہوئی ہے، جس کا نام ہند رکھا گیا ہے۔ یہ نام ولی عہد کی والدہ شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔
بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیخ حمدان نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "اے اللہ، اسے اپنی محبت سے بھرا دل عطا فرما، اسے روشنی اور ہدایت کا ذریعہ بنا، اور اسے صحت اور خوشحالی کی چادر میں لپیٹ دے۔"
شیخ حمدان 2021 میں جڑواں بچوں کے والد بنے تھے، جن میں بیٹا راشد اور بیٹی شیخہ شامل ہیں، جبکہ 2023 میں ان کے ہاں بیٹے محمد کی پیدائش ہوئی تھی۔
نام ہند عربی زبان کا ایک قدیم نام ہے، جو طاقت، دولت اور عظمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تاریخی طور پر یہ "سو اونٹ" کے معنی میں استعمال ہوتا تھا، جو قدیم عرب میں خوشحالی کی نشانی تھا۔ اس نام کو کئی اہم شخصیات نے اپنایا۔
شیخ حمدان 2008 سے دبئی کے ولی عہد ہیں اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم کے بیٹے ہیں۔
Comments
0 comment