ڈنمارک میں قرآن نذر آتش کرنے والے کو قید اور جرمانہ ہوگا، قانون منظور
ویب ڈیسک
|
7 Dec 2023
ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن مجید سمیت مقدس کتابوں کی سرعام بے حرمتی ، نذر آتش کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سزا کا قانون منظور کرلیا۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے قانون کے حق میں 94 جبکہ مخالفت میں 77 ووٹ پڑے۔
قانون کے مطابق عوام مقامات پر قرآن مجید سمیت کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی، نذر آتش کرنے یا اُس کو پھاڑنے والے شخص کو زیادہ سے زیادہ دو سال قید اور جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں ہوں گی۔
جمعرات کو قانون پیش کرنے کے بعد 179 اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور بیشتر نے اس قانون کی حمایت کرتے ہوئے مزید سخت قوانین کا مطالبہ بھی کیا۔
اسمبلی سے قانون منظور ہونے کے بعد اب اسے عملدرآمد کیلیے ملکہ کے پاس بھیج دیا جائے گا اور دستخط کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ العمل ہوگا۔
Comments
0 comment