9 hours ago
دلائی لامہ کی جانشینی بھارت سے تعلقات میں کانٹا ہے: چین

Webdesk
|
14 Jul 2025
نئی دہلی: نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جانشینی چین-بھارت تعلقات کے لیے ایک کانٹے کی طرح ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سفارتخانے کی ترجمان یو جینگ نے ایکس پر کہا کہ بھارت میں تزویری اور تعلیمی برادریوں کے بعض لوگوں نے دلائی لامہ کی دوبارہ پیدائش پر غیر مناسب تبصرہ کیا ہے۔
یو نے تبت کے لیے چینی نام کا استعمال کرتے ہوئے کہا، خارجہ امور میں پیشہ ور افراد کے طور پر انہیں Xizang سے متعلق مسائل کی حساسیت سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا، دلائی لامہ کی دوبارہ پیدائش اور جانشینی فطری طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے۔
Xizang سے متعلق مسئلہ چین اور بھارت کے تعلقات کے لیے ایک کانٹا ہے اور بھارت کے لیے بوجھ بن گیا ہے۔ 'Xizang کارڈ' کھیلنا یقینا اپنے پاں پر کلھاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔
Comments
0 comment