دنیا کو ٹرمپ کی بات ماننی اور سننی ہوگی، امریکی وزیر دفاع

دنیا کو ٹرمپ کی بات ماننی اور سننی ہوگی، امریکی وزیر دفاع

گزشتہ شب ایران کے خلاف جو کارروائی کی وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن یا حملہ تھا
دنیا کو ٹرمپ کی بات ماننی اور سننی ہوگی، امریکی وزیر دفاع

Webdesk

|

22 Jun 2025

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ دنیا کو ٹرمپ کی بات ماننی اور سننی ہوگی، ہم نے ایران پر حملہ کر کے دنیا کو واضح کردیا ہے کہ صدر ٹرمپ جو بول رہے ہیں اسے دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا ورنہ پھر نتائج اس سے مختلف نہیں ہوں گے۔

امریکی وزیر دفاع ہیپٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب ایران کے خلاف جو کارروائی کی وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن یا حملہ تھا، جس کو بی ٹو کا نام دیا گیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوابی حملہ یا اس کی کوشش بھی کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے، جس کا ذمہ دار تہران ہوگا۔

امریکا نے کارروائی میں آبادی یا فوجیوں کو نہیں بلکہ نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ بنایا۔

وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ہونے والے امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن میں ہمارے جنگی جہازوں نے ایران کی آبادی یا فوجیوں کو نہیں بلکہ نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ بنایا اور تین مقامات کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!