افغانستان کی طالبان حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی
Webdesk
|
21 Nov 2024
کابل : افغانستان کی طالبان حکومت نے دوسرے ملکوں سے درآمد کردہ کتب کا لائبریریوں اور دوسری جگہوں پر معائنہ کرتے ہوئے غیر اسلامی یا دین مخالف کتب پر پابندی لگا دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت اطلاعات و ثقافت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طباعت و اشاعت اور قرآنی نسخے تقسیم کرنے کا محکمہ اور اس کے علاوہ دوسرے موضوعات پر تحریر کردہ اسلامی کتب کو پابندی کی زد میں آنے والی کتب سے تبدیل کیا جائے گا۔
تاہم فوری طور پر وزارت اطلاعات و ثقافت نے لائبریریوں اور مارکیٹ سے اٹھائی گئی کتب کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔
البتہ پبلشرز اور حکومت کے پاس ملازمین نے بتایا ہے کہ ٹیکس بکس کو طالبان حکومت کے پہلے سال اور ابھی حالیہ مہینوں میں مارکیٹوں سے اٹھا لیا گیا ہے۔
پبلشرز کا 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کتب کی اشاعت کے حوال سے ایک سینسر عائد ہے اور ہر طرف ایک خوف کی فضا ہے۔
Comments
0 comment