11 hours ago
فرانس، برطانیہ اور کینیڈا جلد فلسطین کو تسلیم کریں گے، فرانسیسی وزیراعظم
یہ اقدام جو شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں بلکہ مکمل کیا جائے گا

Webdesk
|
21 May 2025
پیرس : فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بایرو نے اعلان کیا ہے کہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور یہ اقدام اب نہیں رکے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے فرانسیسی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تین بڑی طاقتوں برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مل کر غزہ میں جاری حالات کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ فلسطینی ریاست کو اجتماعی طور پر تسلیم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا یہ اقدام جو شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں بلکہ مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے فرانسیسی وزیر اعظم کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment