گیمنگ زون میں آتشزدگی سے دو درجن ہلاکتیں، متعدد بچے شامل

گیمنگ زون میں آتشزدگی سے دو درجن ہلاکتیں، متعدد بچے شامل

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 تک پہنچ گئی
گیمنگ زون میں آتشزدگی سے دو درجن ہلاکتیں، متعدد بچے شامل

ویب ڈیسک

|

26 May 2024

بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیشتر بچے ہیں۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ لاشیں مکمل طور پر جل گئیں اور ناقابل شناخت ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیمنگ زون کے مالک کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گیمنگ زون انتظامیہ نے آگ لگنے کی صورت میں کلیئرنس کے ضروری انتظامات نہیں کیے تھے۔

وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج کو فوری ترجیح دی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!