غزہ، شہید بیٹوں کی جنازہ میں زخمی بوڑھے والد کی شرکت، دل دہلانے والا منظر

غزہ، شہید بیٹوں کی جنازہ میں زخمی بوڑھے والد کی شرکت، دل دہلانے والا منظر

اسرائیلی فوج نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے فلسطینی کے بیٹے شہید ہوئے
غزہ، شہید بیٹوں کی جنازہ میں زخمی بوڑھے والد کی شرکت، دل دہلانے والا منظر

Webdesk

|

7 Sep 2024

ایک بزرگ فلسطینی نے وسطی غزہ کے بوریج مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے اپنے بیٹوں کی نماز جنازہ ادا کی، جس کی ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے ہیں۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بیٹوں کے ساتھ والد بھی زخمی ہوئے، جب انہیں اپنے بیٹوں کے شہید ہونے کی اطلاع ملی تو وہ اسپتال کے بیڈ پر اپنے بچوں کو دیکھنے آئے اور اُن کے لیے دعا کی۔

اسرائیلی فوج نے بوریج مہاجر کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوئے تھے۔

فلسطینی باپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ زخمی حالت کے باوجود اس حملے میں شہید ہونے والے اپنے بیٹوں کو ماتم کرتے ہوئے اور الوداع کہہ رہے ہیں۔

بوڑھے والد کے دونوں ہاتھا ور ٹانگوں پر پٹیاں لپٹی ہیں جبکہ قمیص پر خون لگا ہوا ہے۔ 

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 61 افراد کو شہید کیا ہے جب کہ متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حماس کو تباہ کرنے کے بہانے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے انتھک فوجی حملے کے دوران غزہ کی سول رجسٹری سے سینکڑوں فلسطینی خاندانوں کا صفایا کر دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک حالیہ تحقیقات نے "کم از کم 60 فلسطینی خاندانوں کی نشاندہی کی جہاں کم از کم 25 افراد مارے گئے ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے کئی لوگ شامل ہیں‘‘۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 40,939 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 93,534 سے زیادہ زخمی ہیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے مزید ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!