غزہ بربریت، عالمی عدالت انصاف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

غزہ بربریت، عالمی عدالت انصاف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کرنے کیلیے درخواست جمع کرادی
غزہ بربریت، عالمی عدالت انصاف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

|

20 May 2024

عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) نے غزہ میں جاری مظالم اور حکم پر عمل نہ کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم، وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس رہنما اسماعیل ہنیہ، یحیحیٰ سنوار، محمد دیف کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔

آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سات ماہ سے غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں یہ قدم اٹھایا جس میں اب تک 40 ہزار کے قریب انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

کریم خان نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس جنگ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، معصوم شہریوں کی اموات اور املاک کا نقصان کے ساتھ ساتھ عالمی امدادی تنظیموں کی اہلکار بھی مارے گئے۔ 

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس جنگ سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، خواتین اور بچے جن کا جنگ میں کوئی کردار نہیں تھا ان کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، صحت کے مراکز تباہ ہوگئے اور انفرااسٹریکچر کھنڈر بن گئے۔ 

یاد رہے کہ امریکی سینیٹرز نے اپنے صدر جوبائیڈن کو ایک دھمکی آمیز خط لکھا تھا جس میں ان سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عالمی عدالت فوجداری کو سبق سیکھانا ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!