غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی تفصیلات

غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی تفصیلات

جنگ بندی کے بعد معاہدے پر تین مراحل میں عمل ہوگا
غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی تفصیلات

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں غزہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم معاہدے کی تفصیلات سرکاری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، معاہدے پر عمل درآمد تین مراحل میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہوگی۔

معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی خاتون فوجی یرغمالی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جبکہ باقی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسرائیل مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع **فلاڈیلفیا کوریڈور سے اپنی فوج واپس بلائے گا۔

دوسرے مرحلے کا آغاز جنگ بندی کے 16 دن بعد ہوگا، جس میں باقی قیدیوں اور فوجیوں کی رہائی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تیسرے مرحلے میں طویل المدتی اقدامات پر بات چیت کی جائے گی، جن میں غزہ کی بحالی اور ایک نئی حکومت کی تشکیل شامل ہے۔

ادھر، قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ مذاکرات جاری ہیں اور حکام معاہدے کے قریب ہیں اور سنجیدہ انداز سے سوچ بچار کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب، حال ہی میں منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے معاہدے سے قبل دھمکی آمیز لہجہ بھی اپنایا تھا۔

غزہ میں جاری کشیدگی اور معاہدے کے حوالے سے عوام اور عالمی برادری کی نظریں مذاکرات کے حتمی نتیجے پر مرکوز ہیں۔ اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ غزہ کے عوام کے لیے ایک بڑی امید اور خطے میں امن کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!