غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد، حماس نے اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا
حماس کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین فضائیہ ہیلی کاپٹر میں اسپتال منتقل
ویب ڈیسک
|
19 Jan 2025
یروشلم: فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے تین خواتین یرغمالیوں کو رہا کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ایک طرف اسرائیلی وزیراعظم معاہدے سے رو گردانی کررہے ہیں تو دوسری طرف جنگ بندی کے معاہدے پر حماس کی جانب سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
ایک روز قبل حماس نے پہلے سے رہا کیے گئے یرغمالیوں کی فہرست جاری کی جبکہ آج اتوار کے روز تین اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
حماس کے پاس سے رہا ہونے والی خاتوین کو اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment