غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی کا آغاز

غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی کا آغاز

چار سو امدادی ٹرک رفح سے کرم ابو سالم اور العوجہ کے راستے غزہ میں داخلے کے لیے روانہ ہوئے۔
غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی کا آغاز

Webdesk

|

12 Oct 2025

غزہ: رفح سرحدی گزرگاہ سے خوراک اور دیگر انسانی امداد سے لدے درجنوں ٹرک کرم ابو سالم کے راستے غزہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

تصاویر میں دیکھا گیا کہ اتوار کی صبح چھ بجے چار سو امدادی ٹرک رفح سے کرم ابو سالم اور العوجہ کے راستے غزہ میں داخلے کے لیے روانہ ہوئے۔

نوے ٹرک مصرکی جانب سے رفح کراسنگ پار کر کے کرم ابو سالم اور العوجہ تک پہنچ گئے، جہاں سے یہ امداد غزہ منتقل کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارچ سے اب تک پہلی بار العوجہ کراسنگ کے ذریعے بھی امداد بھیجی جا رہی ہے، کیونکہ بڑی تعداد میں ٹرکوں کے داخلے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام فریقوں کے درمیان رابطہ جاری ہے تاکہ آئندہ منگل کو رفح کراسنگ فلسطین کی جانب سے کھولی جا سکے اور غزہ سے زخمیوں، مریضوں، فلسطینی شہریوں، غیرملکیوں، دوہری شہریت رکھنے والوں اور مصر میں پھنسے افراد کی آمدورفت ممکن ہو سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!