غزہ کے الشفا ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر عدنان البرش اسرائیلی قید میں شہید

غزہ کے الشفا ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر عدنان البرش اسرائیلی قید میں شہید

ان کی اسرائیلی جیل میں اس مظلومانہ ہلاکت کا اعلان فلسطینی قیدیوں کے امور کو دیکھنے والی دو مختلف ایسوسی ایشنوں نے کیا ہے۔
غزہ کے الشفا ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر عدنان البرش اسرائیلی قید میں شہید

Webdesk

|

3 May 2024

تل ابیب: اسرائیل کی جیل میں چار ماہ سے زائد قید میں رہنے والے غزہ کے الشفا ہسپتال کے ایک اہم اور سینئیر ڈاکٹر جیل میں ہی انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی اسرائیلی جیل میں اس مظلومانہ ہلاکت کا اعلان فلسطینی قیدیوں کے امور کو دیکھنے والی دو مختلف ایسوسی ایشنوں نے کیا ہے۔

 دونوں نے اس سینئر ڈاکٹر کو حالت قید میں مارنے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا۔

اسرائیلی جیلوں میں جبر و تشدد کی زد میں رہنے والے فلسطینی قیدیوں کے حالات سے اپ ڈیٹ رہنے والی اور باخبر رکھنے والی دونوں ایسوسی ایشنوں نے اس حوالے سے اپنا مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

جس کے مطابق ڈاکٹر عدنان البرش غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال میں آرتھو پیڈک کے شعبے میں سربراہ شعبہ کے طور پر کام فرائض انجام دے رہے تھے۔ تاہم وہ الشفا کے ساتھ ساتھ غزہ کے دوسرے ہسپتالوں میں بھی بلائے جانے پر آپریشنز میں حصہ لیتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!