غزہ میں حماس کا حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس کا حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس نے اسرائیلی افواج کو مختلف مقامات خان یونس، جبالیہ، الشجاعیہ اور التفاح میں ایک ہی وقت پر نشانہ بنایا۔
غزہ میں حماس کا حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

Webdesk

|

15 Jul 2025

غزہ : سرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں حماس کے ایک اچانک حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر شدید زخمی ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حماس کے گھات میں آ کر تین فوجی مارے گئے اور ایک افسر شدید زخمی ہو گیا۔

فوجی ریڈیو نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک شدگان اور زخمی افسر کا تعلق 401 بریگیڈ سے تھا اور وہ سب اپنے ٹینک میں موجود تھے جب شدید دھماکہ ہوا۔

اسرائیلی خبروں کے مطابق غزہ میں چار مختلف فوجی کارروائیوں کے دوران مزید تین فوجی شدید زخمی ہوئے۔ حماس نے اسرائیلی افواج کو مختلف مقامات خان یونس، جبالیہ، الشجاعیہ اور التفاح میں ایک ہی وقت پر نشانہ بنایا۔

 گھات لگانے کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ایک میرکاوا ٹینک میں زور دار دھماکہ ہوا، جس سے ٹینک میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے میں طویل وقت لگا، جب کہ فوجی ٹینک میں پھنسے رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!