غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا رفح سے انخلاء شروع

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا رفح سے انخلاء شروع

فوجیں مصر سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہیں گی۔
غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا رفح سے انخلاء شروع

Webdesk

|

19 Jan 2025

غزہ میں جنگ بندی پر پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح سٹی سے نکلنا شروع کردیا ہے، فوجیں مصر سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہیں گی۔

بے یارو مددگار فلسطینی بچے تباہ حال گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں، جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت مزید 150 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔

اسرائیلی فوج کی بربریت کے باعث غزہ کی بستیاں ملیا میٹ کردیں، گھر، اسکول،کالج اور اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی فہرست ملنے تک جنگ بندی شروع نہیں ہوگی، دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!