غزہ میں جاری نسل کشی، کولمبیا نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کردیے
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے
ویب ڈیسک
|
2 May 2024
کولمبیا نے غزہ میں جاری مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان کولمبیا کے صدر نے خود کیا اور گستاو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ ہم غزہ میں ہونے والے فلسطینیوں کی نسل کشی اور تکالیف کا درد سمجھتے ہیں۔
صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کل سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر دے گا۔
Comments
0 comment