1 hour ago
غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے ایک اور اہم کمانڈر شہید
Webdesk
|
15 Jul 2026
غزہ: امریکی ثالثی میں ہونے والی غزہ جنگ بندی معاہدے اور پیس بورڈ کے قیام کے باوجود اسرائیل کے فضائی حملے تواتر سے جاری ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کیے .جسے اب تک کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ غزہ میں حماس کے کمانڈر حسام شفاعی کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی سرزمین پر حملے میں ملوث تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول حسام شفاعی حماس کے ایسٹ خان یونس بٹالین سے وابستہ تھے اور اسرائیلی علاقے کبوٹز نیرم پر حملے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کمانڈر کرنل آصف حمامی، اسٹاف سارجنٹ تومر احیمس اور سارجنٹ کیریل بروڈسکی مارے گئے تھے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس کے کمانڈر حسام شفاعی نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ان تینوں فوجیوں کی لاشوں کو غزہ منتقل کرنے میں حصہ لیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حسام شفاعی اب بھی اسرائیلی افواج کے لیے خطرہ بن گئے تھے اور اسرائیلی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی اور عسکری کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
Comments
0 comment