’غزہ نسل کشی‘ پر اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والا امریکی فوجی چل بسا

’غزہ نسل کشی‘ پر اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والا امریکی فوجی چل بسا

امریکی فوجی اہلکار نے فلسطین زندہ باد اور غزہ نسل کشی نامنظور کی صدائیں بھی بلند کیں
’غزہ نسل کشی‘ پر اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والا امریکی فوجی چل بسا

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2024

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف واشنگٹن میں امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاجا خود کو آگ لگائی اور وہ پھر بعد میں چل بسا۔

متوفی نے آگ لگانے سے پہلے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے کھڑے ہوکر چیخ چیخ کر یہ کہا کہ وہ اب مزید فلسطینیوں کی نسل کشی کا حصہ نہیں بن سکتا اور امریکا سے بھی اس جنگ سے دستبرار ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

امریکی فضائیہ کے اہلکار نے مائیک اور اسپیکر رکھ کر فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی، جس پر اُسے سیکیورٹی اہلکاروں نے روکا تو اُس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

امریکی فضائیہ کے اہلکار نے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے اور وہ شدید زخمی حالت میں زمین پر گرا، جس کے بعد اُسے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار کی شناخت ایرون بشنیل کے نام سے ہوئی اور وہ امریکی فضائیہ کا اہلکار تھا، جس نے حال ہی میں غزہ میں ہونے والی جنگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔

اسپتال میں مقتول نے بیان دیا کہ ’میں غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں مزید شامل نہیں ہوسکتا‘۔ مقتول کے ہاتھ میں فلسطینی جھنڈا اور پیٹرول کی بوتل بھی تھی جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!