حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث غیرملکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت

حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث غیرملکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت

فوجی عدالت نے سزا سنادی، تین امریکی، برطانوی اور بلیجیئم کا شہری بھی سزا پانے والوں میں شامل
حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث غیرملکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2024

حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں کانگو کی فوجی عدالت نے تین امریکیوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا دینے کا فیصلہ سنادیا۔

کنساشا میں فوجی عدالت  سے سزا پانے والوں میں تین امریکی، ایک برطانوی اور ایک بلیجیئم کا شہری بھی شامل ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے اور بغاوت میں ملوث 37 افراد سخت سزا کے مستحق ہیں جو صرف موت کی صورت ہی ہوسکتی ہے۔

غیرملکی تارکین کے وکلا نے کہا ہے کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ اُن کے مؤکلین پر اس کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔ دوسری جانب عدالت نے فیصلے کو چلینج کرنے کیلیے ملزمان کو پانچ دن میں اپیل دائر کرنے کا وقت دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!