حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

امارات میں پہلا روزہ بارہ مارچ کو ہونے کا امکان ہے
حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ماہرین کی پیش گوئی پر عید الفطر کی تعطیلات کا ابھی سے اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ امارات میں 12 مارچ کو پہلا روزہ جبکہ رواں سال پورے تیس روزے ہوں گے۔

اس کے پیش نظر حکومت نے 29 رمضان سے تین شوال تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ جو ہفتے تک پانچ جبکہ اتوار کو ملا کر چھ چھٹیاں بنتی ہیں۔

تاہم اگر رمضان المبارک 29 دن کا ہوا تو امارات میں ہفتے کے روز دفاتر کھلیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!