حماس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اسرائیل کی ہٹ دھرمی
اسرائیلی وزیر دفاع کا رفح کا دورہ، فوجیوں کو علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
|
8 May 2024
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ رفح اور پوری غزہ کی پٹی میں حماس کا خاتمہ یا پہلے یرغمالی کو رہا نہیں کردیا جاتا۔
منگل کو غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے رفح کے دورے کے موقع پر، گیلنٹ نے فوجیوں کو پیر تک رفح کراسنگ پر قبضہ کرنے اور اپنا مشن انجام دینے کا حکم دیا۔
گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کو گھر واپس لانے کے لیے "سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے" لیکن اگر یہ آپشن ہٹا دیا گیا تو ہم غزہ کی پوری پٹی میں جا کر آپریشن مزید کریں گے۔
انہوں نے فوجیوں کو بتایا کہ وہ 7 اکتوبر کے قتل عام کے مجرموں کا پیچھا کر رہے ہیں، جب حماس کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 1,200 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے تھے۔
Comments
0 comment