حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر اور مصر کو 7 ماہ کی لڑائی کے بعد جنگ بندی کی تجویز ماننے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

Webdesk

|

6 May 2024

حماس نے قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا تجویز کردہ معاہدہ قبول کرتے ہوئے لڑائی سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق  حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر اور مصر کو 7 ماہ کی لڑائی کے بعد جنگ بندی کی تجویز ماننے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

 حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے اس حوالے سے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بند عبدالرحمان الثانی اور مصری انٹیلی جنس کے وزیر عباس کامل کو آگاہ کردیا اور بتایا کہ دونوں ممالک کی جنگ بندی کی تجویز کو ہم تسلیم کرتے ہیں۔

تاہم ابھی تک جنگ بندی کی شرائط سامنے نہیں آٗئیں اور اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اپنے آخری مغوی کی بازیابی تک کسی قسم کی جنگ بندی پر غور نہیں کررہے اور اپنے شہریوں کے لیے جو ہوسکے گا وہ کرگزریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سات ماہ سے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں جاری بربریت کے نتیجے میں تقریبا 35 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 15 ہزار سے زائد بچے، 10 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!