ہندو انتہا پسند تاج محل کے پیچھے پڑ گئے، شاہ جہاں کے عرس پر پابندی کا مطالبہ

ہندو انتہا پسند تاج محل کے پیچھے پڑ گئے، شاہ جہاں کے عرس پر پابندی کا مطالبہ

بھارتی انتہا پسندوں نے شاہ جہاں کے عرس پر پابندی کیلیے درخواست دائر کردی
ہندو انتہا پسند تاج محل کے پیچھے پڑ گئے، شاہ جہاں کے عرس پر پابندی کا مطالبہ

Webdesk

|

3 Feb 2024

بھارت میں ہندو انتہا پسند رام مندر اور دیگر تاریخی مساجد میں داخلے کے بعد اب تاج محل کے پیچھے بھی پڑ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے تاج محل میں مغل بادشاہ شاہجہاں کے یوم وفات کی تقریبات (عرس) پر پابندی کیلیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

انتہا پسند گروپ کی جانب سے یہ درخواست آگرہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے جس کو عدالت نے منظور بھی کرلیا ہے۔

درخواست دینے والوں کا کہنا ہے کہ عرس کی تقریبات کو مستقل بنیادوں پر روکا جائے اور تاج محل میں مفت داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

واضح رہے کہ بادشاہ شاہ جہاں کا تین روزہ عرس 6 سے 8 فروری تک منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ مغل بادشاہ شا ہ جہاں نے 1653 میں اپنی بیوی ممتازمحل کی یاد میں دریائے جمنا کے کنارے تاج محل تعمیر کروایا تھا جس کا شمار آج بھی دنیا کی عجائبات میں ہوتا ہے۔ 

تاج محل کو دیکھنے کے لیے ہرسال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح بھارت آتے ہیں جس سے بھارتی حکومت کو اربوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!