حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین خفیہ رکھنے کا فیصلہ

حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین خفیہ رکھنے کا فیصلہ

اسرائیلی حملے کے پیش نظر تفصیلات نہیں بتائی جائیں گی
حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین خفیہ رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

2 Oct 2024

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید رہنما حسن نصر اللّٰہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا مقام خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ اور لبنانی حکام نے اسرائیلی حملے کے پیش نظر نماز جنازہ کو خفیہ رکھا اور تدفین کا مقام بھی نہیں بتایا تاہم کہا جارہا ہے کہ حسن نصر اللہ کی تدفین نجف اشرف، کربلا یا ایران میں سے کسی ایک مقام پر کی جائے گی اور ممکن ہے کہ نماز جنازہ بھی وہیں ادا ہو جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس میں مختصر افراد شرکت کریں گے۔

ادھر حسن نصر اللہ کے ساتھ حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے رہنما علی کرکی سمیت دیگر کی نماز جنازہ اور تدفین لبنان میں کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!