حسن نصراللہ، ہاشم صفی الدین کا جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

Webdesk
|
23 Feb 2025
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کی بیروت میں نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پر ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے ہیں۔
جنازے کی رسومات کیلیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے، بیروت میں امن و امان قائم رکھنے کیلیے فوج اور داخلی سیکیورٹی فورسز کے یونٹس تعینات کیے گئے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق حسن نصراللہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کے جسد خاکی اسٹیڈیم میں پہنچا دیے گئے، بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں نماز جنازہ کا اجتماع ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ حسن نصر اللہ 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں۔ جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔
Comments
0 comment