حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے
Webdesk
|
7 May 2024
تل ابیب: حزب اللہ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ اس کے ڈرون حملے میں 2اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا گیا ہے۔
العربیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، اور کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان سے حزب اللہ نے کیا ہے جس کا بدلہ لیں گے۔
واضح رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی سرزمین پر حملے پر صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ پر معاونت کا الزام عائد کرکے بڑی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
Comments
0 comment