ہزاروں امریکی شہریوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں فیصلہ سنادیا

ہزاروں امریکی شہریوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں فیصلہ سنادیا

سروے میں 59 فیصد شرکاء نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دی، جب کہ 33 فیصد نے مخالفت کی
ہزاروں امریکی شہریوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2025

رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق امریکی شہریوں کی اکثریت نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کر کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی مخالفت کردی۔

سروے میں 59 فیصد شرکاء نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دی، جب کہ 33 فیصد نے مخالفت کی۔

ڈیموکریٹس میں حمایت کی شرح 80 فیصد جبکہ ری پبلکن میں 41 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق، 60 فیصد امریکیوں نے اسرائیل کے غزہ میں ردعمل کو “حد سے زیادہ” قرار دیا، جبکہ 51 فیصد کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ امن معاہدہ کرانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ اس کا کریڈٹ لینے کے حقدار ہوں گے۔

یہ سروے 15 سے 20 اکتوبر 2025 کے دوران 4,385 امریکی شہریوں سے کیا گیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ فلسطین سے متعلق امریکی عوام کی رائے، حکومت کے مؤقف سے مختلف ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!