5 hours ago
جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ 91 برس کی عمر میں چل بسیں

ویب ڈیسک
|
19 Oct 2025
برطانوی سماجی شخصیت اور عمران خان کی سابق ساس، لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ کی پیدائش 11 جون 1934 کو لندن میں ہوئی تھی۔ وہ چھ بچوں کی والدہ تھیں جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔
ان کے اہلِ خانہ کو متعدد ذاتی سانحات کا سامنا بھی رہا — ایک بیٹا مغربی افریقہ میں انتقال کر گیا جبکہ دوسرا شیر کے حملے میں ہلاک ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ان کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے لندن کے علاقے میفئیر میں ایک معروف نائٹ کلب “انیبلز” (Annabel’s) ان ہی کے نام پر قائم کیا تھا، جو بعد میں برطانوی شاہی خاندان کے ارکان میں بھی مقبول ہوا۔
لیڈی انیبل کو محض 15 برس کی عمر میں “لیڈی” کا خطاب دیا گیا تھا۔ ان کی پہلی شادی مارک برلی سے ہوئی جو 21 سال تک قائم رہی، بعد ازاں انہوں نے 1978 میں سر جیمز گولڈ اسمتھ سے شادی کی۔
م
ان کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ برطانوی پارلیمان کے رکن رہ چکے ہیں اور 2016 میں لندن کے میئر کے انتخاب میں صادق خان کے خلاف امیدوار تھے۔
یاد رہے کہ لیڈی انیبل کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے شادی کی تھی۔
Comments
0 comment