جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد

جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد

جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ کو 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا
جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد

Webdesk

|

19 Mar 2024

برطانیہ میں جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کے باعث ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ کو 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق زیک گولڈاسمتھ مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ تک چار مرتبہ اور گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک 7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث قانون کی زد میں آئے ہیں۔

زیک گولڈاسمتھ 2 برس کے دوران 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے،زیک گولڈاسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی، ان کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کے بھائی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!