جرمنی کا عالمی عدالت سے وارنٹ جاری ہونے پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اعلان

جرمنی کا عالمی عدالت سے وارنٹ جاری ہونے پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اعلان

اگر عدالت وارنٹ جاری کرتی ہے تو یورپی ممالک کے دورے پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کریں گے
جرمنی کا عالمی عدالت سے وارنٹ جاری ہونے پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کی صورت میں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار کرلے گا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں جنگی جرائم کے الزامات کے بعد جرمنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملک میں داخل ہونے کی صورت میں گرفتار کر لے گا۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا ہے کہ جرمنی عالمی قوانین کی تعمیل کرتے ہوئے نیتن یاہو کو یورپی یونین کے ملک کے دورے کے دوران گرفتار کرلے گا۔

یہ اعلان پیر کے روز برطانوی پراسیکیوٹر کریم خان کے نیتن یاہو، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ طلب کرنے کے بیان کے بعد کیا گیا ہے۔

کریم خان نے عالمی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر واقعات پر غزہ کے حکمران یحییٰ سنوار کا بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

نیتن یاہو نے پراسیکیوٹر پر عالمی دشمنی کو ہوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے ان الزامات کو 'حقیقت مسخ کرنے' کی کوشش قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے جرمنی پر زور دیا تھا کہ وہ مجوزہ وارنٹ گرفتاری کو مسترد کرے گرفتاری کو مسترد کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر اسرائیل کے اقدامات پر قدغن لگائی جاتی ہے تو اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے عوامی اعلانات کو نقصان پہنچتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!