جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کردیا

جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کردیا

اگست 2021میں طالبان کی جانب سے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کردیا

Webdesk

|

30 Aug 2024

 برلن: ہجرت کو روکنے کیلئے دبائو کا سامنا کرنے والے ملک جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے کے مطابق اگست 2021میں طالبان کی جانب سے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ تمام افغان شہری سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور ان کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے۔

ڈیر اسپیگل میگزین نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر ایئرویز کی ایک چارٹرڈ پرواز نے کابل کے لیے لیپزگ ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں 28افغان سوار ہیں۔

اسپیگل نے رپورٹ کیا کہ یہ آپریشن 2 ماہ کے خفیہ مذاکرات کا نتیجہ تھا جس میں قطر نے برلن اور طالبان حکام کے درمیان رابطے کا کام کیا۔

ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمنی نے ملک بدری کی سہولت کے لیے اہم علاقائی شراکت داروں سے مدد کی درخواست کی، تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!