جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

تینوں بڑے بچے اپنے ننھے بھائی کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔
جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

Webdesk

|

20 Jul 2026

نیویارک: امریکا کے نائب صدرجے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش اتوار کی صبح ہوئی، جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ایلک نیل وینس  رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ اور نومولود دونوں صحت مند ہیں، جبکہ ان کے تینوں بڑے بچے اپنے ننھے بھائی کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔

امریکی نائب صدر نے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا. جنہوں نے زچگی کے دوران بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ 150 برس سے زائد عرصے میں پہلی بار ہوا ہے کہ عہدے پر موجود کسی امریکی نائب صدر کے ہاں دورانِ ملازمت بچے کی پیدائش ہوئی ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!