خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ تیار کرنے والے پاکستانی انتقال کرگئے

خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ تیار کرنے والے پاکستانی انتقال کرگئے

محمد عاشق حسین نے بہت محنت کی اور پھر انکا شمار سونے کے بڑے تاجروں میں ہونے لگا
خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ تیار کرنے والے پاکستانی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنے والی کمپنی کے مالک محمد عاشق حسین انتقال کرگئے۔

عاشق کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولپور کے شہر احمد پور شرقیہ سے تھا ان کے والد کا نام ملک غلام قادر تھا ان کے والد بھی بہالپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں سنار کا کام کرتے تھے۔

محمد عاشق 1970 میں مدینہ گئے جس کے بعد انھوں نے بطور چرواہا نوکری کی اور پھر ان کی محنت رنگ لائی جس کے بعد انکا شمار سعودی عرب میں سونے کے بڑے تاجروں میں ہونے لگا۔

انہوں نے خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کی تنصیب اپنے ہاتھوں سے کی تھی ، 200 کلو سونے سے بنے بیت اللہ شریف کے دروازے کی تعمیر و تنصیب کی سعادت ان کی کمپنی کو حاصل ہوئی۔

 خانہ کعبہ کی چھت سے بارش کے پانی کو نیچے لانے کے لیے رحمت کا پرنالہ بھی محمد عاشق کی کمپنی نے ہی تیار اور تنصیب کیا۔ محمد عاشق نے بتایا تھا کہ 1978 میں سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف کے مرکزی دروازے کو تبدیل کرنے کا کام ایک لبنانی کمپنی کو دیا تھا جس نے بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!