خانہ کعبہ کو اندر سے غسل دینے کی سالانہ تقریب، کیا کیا استعمال ہوا؟

خانہ کعبہ کو اندر سے غسل دینے کی سالانہ تقریب، کیا کیا استعمال ہوا؟

ہزاروں زائرین نے اس منظر کو دیکھا، خصوصی انتظامات کیے گیے تھے
خانہ کعبہ کو اندر سے غسل دینے کی سالانہ تقریب، کیا کیا استعمال ہوا؟

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2025

مکہ مکرمہ: ہر سال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کی پاکیزگی کے لیے خصوصی غسل کی تقریب منعقد کی گئی، جو اسلامی روایات اور عقیدت کا ایک اہم حصہ ہے۔

 اس تقریب میں خانہ کعبہ کو پاک صاف کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کے پانی اور خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا۔

غسل کے عمل کے لیے 40 لیٹر زمزم کے پانی کو دو چاندی کے گھڑوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس پانی میں 540 ملی لیٹر طائف کے گلاب کے عرق کو ملایا گیا، جو اپنی منفرد خوشبو کے لیے مشہور ہے۔ مزید برآں، 24 ملی لیٹر اعلیٰ معیار کا طائف گلاب کا تیل اور 24 ملی لیٹر حرم کے عود کے تیل کو بھی شامل کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے دیواروں اور فرش کو خوشبو سے معطر کرنے کے لیے 3 ملی لیٹر مشک کا استعمال کیا گیا۔

یہ تقریب نہ صرف خانہ کعبہ کی پاکیزگی کو برقرار رکھتی ہے بلکہ عالم اسلام کے لیے عقیدت اور احترام کا ایک عظیم مظہر ہے۔ ہر سال لاکھوں زائرین اس مقدس مقام کی زیارت کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں، اور یہ تقریب ان کے ایمان کو مزید جلا بخشتی ہے۔

یہ تقریب سعودی عرب کے حکام اور متعلقہ اداروں کی زیر نگرانی منعقد کی جاتی ہے، جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تمام ترتیبات اسلامی اصولوں اور روایات کے مطابق ہوں۔

ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس ، امام کعبہ، ڈپٹی گورنر مکہ رضاکار، موذن، خدمت گزاروں نے اللہ کے گھر کی صفائی ستھرائی میں حصہ لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!