خواتین کو اغواء کرکے فحش ویڈیوز بنانے والا گینگ دھر لیا گیا
Webdesk
|
27 May 2024
مرادآباد: بھارت کے مراد آباد میں پولیس نے ضلع میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو اغواء کرکے فحش بناکر بلیک میل کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 افراد کا گروہ صرف امیر لوگوں کو اغواء کرکے بلیک میل کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گینگ کے ارکان خواتین کی زبردستی فحش ویڈیوز بناتے اور بھارتی رقم وصول کرتے تھے۔
ایک شخص نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے بھائی کو اغوا کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ہے اور بلیک میل کیا جارہا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ، ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں عاصم، غیاث الدین، عبدل اور سجیہ شامل ہیں۔ جو اغوا کے بعد بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔
Comments
0 comment