لبنان میں واکی ٹاکیز اور سولر سسٹم میں دھماکے، 25 افراد ہلاک

لبنان میں واکی ٹاکیز اور سولر سسٹم میں دھماکے، 25 افراد ہلاک

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ڈیوائسز اسرائیلی کمپنی نے فراہم کی تھی
لبنان میں واکی ٹاکیز اور سولر سسٹم میں دھماکے، 25 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

20 Sep 2024

لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز اورسولر سسٹمز  میں دھماکے ہوئے جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سولر سسٹمز اور واکی ٹاکیز سسٹم میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتوں،دکانوں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایک دھماکہ پیجر حملے میں شہید حزب اللہ ارکان کی نماز جنازہ کے قریب ہوا۔ 

دوسری جانب اسرائیل کی حزب اللہ کو نئے طریقوں سے حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دس سے بیس ہزار فوجی غزہ پٹی سے لبنان کیساتھ شمالی سرحد پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ اسرائیلی فوج نے کھلی دھمکی دی اور کہا کہ اب معاملے کو مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں، ہر مرحلے پر حزب اللہ کو بڑی قیمت ادا کرنا ہوگی ، لبنان نے دھماکوں کو کھلی جنگ قرار دیدیا۔

حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے اسرائیل نے تمام حدیں پار کردیں، یہ اسرائیل کا عوام کے خلاف اعلان جنگ ہے، حسن نصر اللہ کی تقریر کے دوران بیروت کی فضاوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازیں معطل رہیں۔

ادھر حزب اللہ کے حملوں کے ڈر سے اسرائیل کے کئی علاقے خالی کردیے گئے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں تباہ ہزاروں پیجرز اسرائیلی کمپنی نے فراہم کیے، پیجر بنانے والے اسرائیلی انٹیلی جنس افسر تھے۔

انسانی حقوق کمیشن کا دھماکوں کےاحتساب کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سلامتی کونسل نے دھماکوں کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!