3 hours ago
لاس اینجلس آتشزدگی، جنگل سے جانوروں کو محفوظ بنانے کی دل پزیر ویڈیو
جنگلات میں لگی آگ پر 6 دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے
Webdesk
|
12 Jan 2025
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پر چھ دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا جبکہ اب امدادی حکام جنگل سے جانوروں کو ریسکیو کررہے ہیں۔
فائر فائٹرز آگ سے متاثرہ علاقے سے لوگوں اور جانوروں کو بچا رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیمیں جانوروں کو بھڑکتی ہوئی آگ سے بچا رہی ہیں۔
اب تک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے آگ سے جو شہر میں پھیل گئی ہے، کمیونٹیز کو کھنڈرات میں ڈال دیا ہے اور ہزاروں فائر فائٹرز اور کیلیفورنیا کے لاکھوں باشندوں کی صلاحیتوں کی جانچ کر رہے ہیں۔
ادھر راکھ ہوئے گھروں میں چوری لوٹا ماری کی وارداتوں کے پیش نظر مقامی حکومت نے رات کے وقت علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
Comments
0 comment