لاس اینجلس، آگ کی وجہ سے خالی ہونے والے گھروں میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں

لاس اینجلس، آگ کی وجہ سے خالی ہونے والے گھروں میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں

پولیس نے چوری اور لوٹ مار میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے
لاس اینجلس، آگ کی وجہ سے خالی ہونے والے گھروں میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریوں کی وارداتیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

لاس اینجلس کے گورنر نے چوریوں کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو متاثرہ علاقے میں تعینات کردیا ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے باعث خالی کرائی گئی املاک میں لوٹ مار اور چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے پاس سے قیمتی اشیا اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زمین جبکہ 35 ہزار کے قریب رہائشی عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں ہیں جبکہ آتشزدگی کے دوران 11 افراد ہلاک اور متعدد کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور چار روز کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تاہم ہوا میں کمی کے بعد اب آگ مزید پھیلنے سے رُک ضرور گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!