20 hours ago
لاس اینجلس، جنگل میں آگ لگانے والا شخص گرفتار
اگر جرم ثابت ہوا تو ملزم کو 9 برس قید ہوسکتی ہے
ویب ڈیسک
|
15 Jan 2025
لاس اینجلس کاؤنٹی میں درخت جلانے پر پولیس کی جانب سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی کے بیان کے مطابق گرفتار شخص دس جنوری کو ایک پہاڑی کے قریب واقع پارک میں زمین پر گرے درخت کو آگ لگا رہا تھا۔
ملزم پر سنگین آتش زدگی، ریاستی ایمرجنسی میں آگ لگانے اور آتش زدگی کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار شخص پر الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اسے نو برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس میں آتش زدگی سے 35 ہزار ایکڑ کا وسیع رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے اور اب تک آگ سے نقصانات کا تخمینہ لگ بھگ دو سو ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
Comments
0 comment