الشفا اسپتال میں تیسری اجتماعی قبر سے 49 لاشیں برآمد

الشفا اسپتال میں تیسری اجتماعی قبر سے 49 لاشیں برآمد

برآمد ہونے والی یہ اجتماعی قبر الشفا ہسپتال کے اندر سے تیسری اور غزہ کے ہسپتالوں سے ملنے والی ساتویں اجتماعی قبر ہے۔
الشفا اسپتال میں تیسری اجتماعی قبر سے 49 لاشیں برآمد

Webdesk

|

9 May 2024

مقبوضہ غزہ: غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کے اندر تیسری اجتماعی قبر سے 49 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برآمد ہونے والی یہ اجتماعی قبر الشفا ہسپتال کے اندر سے تیسری اور غزہ کے ہسپتالوں سے ملنے والی ساتویں اجتماعی قبر ہے۔

یہ لاشیں اس وقت برآمد ہوئیں جب اسرائیل نے قاہرہ اور دوحہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کے درمیان رفح پر شدید بمباری کی۔

اسرائیل نے بین الاقوامی خدشات کو نظرانداز کرتے ہوئے رفح میں ٹینک بھیجے اوررفع کراسنگ پر قبضہ کر لیا جو محصور علاقے میں امداد منتقل کرنے کے لیے اہم راستہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال سے برآمد تیسری اجتماعی قبر کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا فوٹیج کے مطابق الشفا ہسپتال میں کم از کم ایک درجن لاشیں سیاہ پلاسٹک کے تھیلوں میں لپٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!