معروف شاعر منور رانا انتقال کرگئے

معروف شاعر منور رانا انتقال کرگئے

منور رانا 2017 سے بیماریوں میں مبتلا اور چار روز سے بہت زیادہ علیل تھے
معروف شاعر منور رانا انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2024

اردو زبان کے معروف شاعر منور رانا 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

منور رانا کا اتوار کو سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوا، وہ طویل عرصے سےکینسر میں مبتلا تھے۔ منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ان کے والد اتوار کی رات دیر گئے اسپتال میں انتقال کر گئے اور انہیں پیر کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

شاعر کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ہیں۔ چار بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ وہ بیماری کی وجہ سے 14 سے 15 دن تک ہسپتال میں داخل رہے۔

منور رانا کو پہلے لکھنؤ کے میڈانتا اور پھر ایس جی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آج رات 11 بجے کے قریب آخری سانس لی،''۔

منور رانا کی نظم 'ماں' جسے ان کی مشہور نظموں میں شمار کیا جاتا ہے، اردو ادب کی دنیا میں ایک الگ مقام رکھتی ہے۔

زندگی پر مختصر نظر

منور رانا 26 نومبر 1952 کو پیدا ہوئے اور بھارت میں ادب کی خوب خدمت کیں، انہیں 2014 میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا مگر مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں پر انہوں نے یہ ایوارڈ احتجاجا حکومت کو واپس کردیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!