مدینہ المنورہ میں آئس نشہ بیچنے والے دو پاکستانی گرفتار

مدینہ المنورہ میں آئس نشہ بیچنے والے دو پاکستانی گرفتار

پولیس نے ایک چھاپے کے دوران دونوں کو گرفتار کیا
مدینہ المنورہ میں آئس نشہ بیچنے والے دو پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2024

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے منگل کو رپورٹ کیا کہ دو پاکستانیوں کو پولیس نے مقدس شہر مدینہ میں کرسٹل میتھیمفیٹامائن ذ(آئس)فروخت کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

 سعودی ایجنسی کے مطابق، پاکستانی شہریوں کو منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ مزید کہا گیا کہ ملزمان کو ابتدائی قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

 سعودی مملکت نے منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

 الگ الگ واقعات میں، تقریباً چار پاکستانی شہریوں کو مملکت میں منشیات اسمگل کرنے یا فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

 قبل ازیں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے 2.6 کلو گرام میتھ فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر جدہ میں دو منشیات فروشوں، ایک پاکستانی اور ایک فلپائنی کو گرفتار کیا تھا۔

 ایک اور واقعے میں، پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حفر الباطن شہر میں میتھ بیچنے کی کوشش کرنے پر پکڑ لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!