ماہ رمضان کی آمد: اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا

ماہ رمضان کی آمد: اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے
ماہ رمضان کی آمد: اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا

Webdesk

|

11 Mar 2024

ماہ رمضان میں اسرائیل نے مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائدکردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستے بند کردیئے تھے۔ 

قابض صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا،اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اردن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی صورتحال کو مزید تباہی کی طرف دھکیلے گی، اسرائیل کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!