مہاتیر محمد کی 100 سالہ زندگی، طویل عمر کا راز بھی بتادیا

مہاتیر محمد کی 100 سالہ زندگی، طویل عمر کا راز بھی بتادیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اب بھی ایک بھرپور اور متحرک زندگی بسر کر رہے ہیں
مہاتیر محمد کی 100 سالہ زندگی، طویل عمر کا راز بھی بتادیا

Webdesk

|

13 Jul 2025

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ سیاست دان مہاتیر محمد نے زندگی کے نشیب وفراز کے 100 ویں سالگرہ منائی۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اب بھی ایک بھرپور اور متحرک زندگی بسر کر رہے ہیں اور سب کے لیے ایک مثال ہیں۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے اپنی 100ویں سالگرہ کے دن اہل خانہ کے ہمراہ منایا۔ کیک کاٹا اور مبارکبادیں وصول کیں، بعد وہ اپنا روایتی سفاری سوٹ پہن کر دفتر کے لیے روانہ ہوگئے اور معمول کے کام انجام دیئے۔

اپنی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی لائیو پوڈ کاسٹ میں مہاتیر محمد نے زندگی کے بہار اور خزاں پر روشنی ڈالی۔

اپنی طویل عمر کا روز بتاتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ اگر کوئی انسان اتنا خوش قسمت ہے کہ اسے کوئی مہلک بیماری نہ ہوئی ہو تو وہ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند رہنے کے لیے کم کھائیں، تھوڑی بہت ورزش کریں، پڑھنا لکھنا جاری رکھیں، لوگوں سے بات چیت کریں اور نتیجہ خیز مباحثوں کے ذریعے اپنے دماغ کو متحرک رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل عمر کا اگر کوئی راز ہوسکتا ہے تو وہ وہی ہے جو میں کرتا آیا ہوں اگر آپ اچھی طرح سے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے جسم اور دماغ کو متحرک رکھنا ہوگا۔

مہاتیر محمد نے اپنے طویل عمر، اچھی صحت اور کامیابی کا کریڈٹ اپنی 98 سالہ اہلیہ سیتی حسمہ کو بھی دیا۔

انھوں نے کہا کہ میری بیوی ایک بہترین دوست ہیں اور وہ میری تمام تر سرگرمیوں میں میرا بھرپور ساتھ دیتی آئی ہیں۔

انھوں نے پوڈ کاسٹ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحانہ اور غاصبانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ مہاتیر محمد نے چین کے زوال اور عروج پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور خطے میں چین کے اثر ورسوخ پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!