مجتبی خامنہ ای کا والد اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

مجتبی خامنہ ای کا والد اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشن اور پالیسی پر قائم رہے گا
مجتبی خامنہ ای کا والد اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

Webdesk

|

11 Jul 2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں جاں بحق ہونے والے رہنماؤں اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے تحریری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشن اور پالیسی پر قائم رہے گا اور ان سمیت حالیہ تنازع میں جان گنوانے والے تمام افراد کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ صرف ریاست کا نہیں بلکہ ایرانی قوم کی خواہش بھی ہے، جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی ہو چکی ہے اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!