47 mins ago
ایران کا امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Webdesk
|
6 Sep 2026
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے ایک بغیر پائلٹ، ریموٹ سے چلنے والے بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے تاہم امریکی حکام نے تاحال ایرانی دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
پاسداران انقلاب نے حملے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی بغیر پائلٹ بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایک محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعوی کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے تین آئل ٹینکروں اور دیگر علاقوں میں موجود تین امریکی بحری جہازوں سے منسلک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے ان کارروائیوں کو امریکی افواج کی جانب سے تین ایرانی آئل ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی افواج نے تین ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا تھا، جن میں ایک کو جزیرہ خارگ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
جو ایران کی تیل برآمدات کا اہم مرکز ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تازہ جھڑپوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، تاہم ایرانی جانب سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے دعوے کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے امریکی فورسز پر کیے گئے خوفناک حملوں کے بعد امریکی حکام مایوسی کے عالم میں میدان جنگ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment