14 hours ago
ملک میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کوئی معائنہ کار نہیں ہے، ایرا ن
ایجنسی کے معائنہ کاروں کی ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی صرف اس وقت ممکن ہے جب قومی سلامتی کی اعلی کونسل اس کی منظوری دے۔

Webdesk
|
16 Oct 2025
تہران: ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کار ایران میں موجود نہیں ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے بیان میں کہا کہ ایجنسی کے معائنہ کاروں کی ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی صرف اس وقت ممکن ہے جب قومی سلامتی کی اعلی کونسل اس کی منظوری دے۔
ان کے مطابق ملک میں ان کا کوئی بھی قیام اسی اصول کے تابع ہے۔
اسلامی کا یہ بیان ان غیر مصدقہ خبروں کے بعد سامنے آیا جن میں بعض ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایران پہنچ چکے ہیں، تاہم اسلامی نے اس اطلاع کی سختی سے تردید کی۔
Comments
0 comment