منشیات کے الزام سعودی شہری کو عدالت نے سزا سنادی
سعودی عدالت نے قید اور جرمانے کی سزا سنائی
ویب ڈیسک
|
10 May 2024
سعودی عرب کی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر مقامی شہری کو قید و جرمانے کی سزا سنادی۔
سعودی عرب کے مقامی شہری کو منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت مین پیش کیا گیا۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مقامی شہری کو پندرہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت میں پیش کیے گئے چالان کے مطابق نارکوٹکس ونگ نے خفیہ مقام پر چھپائی گئی منشیات برآمد کی اور پھر تحقیقات میں ملزم نے خود بھی لین دین کا اعتراف کیا۔
پبلک پراسیکوشن نے منشیات کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت فوجداری کارروائی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی عدالت نے منشیات کے لین دین پر پاکستانی سمیت دیگر افراد کو موت کی سزا سنائی تھی۔
Comments
0 comment